توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں نیب ٹیم کا بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے تفتیش کا پانچواں مرحلہ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کی جانب سے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں دیئے گئے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے تفتیش کا پانچواں مرحلہ مکمل کر لیا۔جمعہ کے روز نیب کی تفتیش کرنے والی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں جیل پہنچی جہاں انھوں نے اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ سے توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں تحقیقات کیں۔جیل ذرائع کے مطابق ٹیم نے تفتیش کے دوران ملزمان سے تحفہ میں ملنے والے جیولری سیٹ سے متعلق مزید سوالات کئے ہیں۔سوالات گزشتہ روز کی تفتیش کے تسلسل میں پوچھے گئے ہیں۔نیب کی ٹیم نے سرکاری دستاویزات، مقدمہ کے ریکارڈ،توشہ خانہ سے کی گئی خریداری کے ثبوت سمیت دیگر شواہد کے ساتھ دونوں ملزمان سے ریفرنس سے متعلق سوالات کئے ہیں۔ نیب ٹیم نے گزشتہ روز جمعہ کو تقریبا پونے گھنٹہ تک ملزمان سے تفتیش کی ہے۔تفتیشی ٹیم نے ان زیورات کے حصول کے طریقہ کار اور ان کی اب موجودگی کے حوالے سے تفتیش کی ہے۔۔یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ سے بلغا ری کمپنی کے زیورات کے خلاف قانون کم قیمت پر حاصل کئے تھے اور یہ زیورات مارکیٹ میں فروخت کر دیئے سوالات کئے جیولری سیٹ کی مالیت7 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی جس میں قیمتی ہار اور دیگر زیورات شامل ہیں۔توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے13جولائی کو دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ عدالت نے14جوالائی کو ملزمان کا8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے نیب حکام کو جیل میں تفتیش کی ہدائیت کی تھی۔جس میں نیب تفتیش کرنے والی ٹیم نے تفتیش کا پنچواں مرحلہ مکمل کیا ہے۔ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو 22جولائی کو تفتیشی پیش رفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر