کئی شہروں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ایل پی جی ایئر مکس گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر، کئی شہروں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ترجمان سو ئی سدرن کے مطابق سوئی سدرن کو گیس فراہم کرنے والی گیس فیلڈ کنڑپساکھی کو فنی خرابی کا سامنا ہے گیس پلانٹس سے گیس اور ایل پی جی کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گیس کی کمی سے سوئی سدرن کے 4 ایل پی جی ایئرمکس پلانٹس متاثر ہوئے ہیں۔بلوچستان میں گوادر، نوشکی، سوراب میں ایل پی جی ایئرمکس پلانٹس بند ہونے سے گیس کی فراہمی معطل ہو گئی جب کہ سندھ میں کوٹ غلام محمد کا ایل پی جی ایئرمکس پلانٹ بھی بند ہے جس سے گیس کی فراہمی بند ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تمام ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ سے گھریلو گیس فراہمی میں کمی اور مکمل بندش کا امکان ہے سوئی سدرن متبادل ذرائع سے پلانٹس کو ایل پی جی فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر