پیپلز پارٹی وفاقی حکومت سے مایوس ہوچکی ہے، تاج حیدر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت سے مایوس ہوچکی ہے جبکہ حکومت کو پی ٹی آئی پر پابندی کا مشورہ دینے والے ان کے دوست نہیں ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی پر پابندی کا مشورہ دینے والے ان کے دوست نہیں ہیں، پیپلزپارٹی وفاقی حکومت سے مایوس ہوچکی ہے، وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر مشاورت نہیں کی، وفاقی حکومت مشاورت کرتی نہیں اور دعویٰ کر دیتی ہے کہ ہم آن بورڈ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصلے اس طرح بھاگ دوڑ میں نہیں ہوتے، اس طرح تو غیر سنجیدہ بات ہوجاتی ہے، وفاقی حکومت پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لینے کی بات کرکے غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق (ن) لیگ نے کوئی بات نہیں کی، (ن)لیگ نے باضابطہ مشورہ مانگا تو دیا جائے گا، ہم نے تو وفاقی حکومت کا کچھ نہیں بگاڑا وہ کیوں ہمیں پریشان کر رہے ہیں۔تاج حیدرنے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا طریقہ درست نہیں ، یہ کیا طریقہ ہے کہ بس ہم نے پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو شواہد آپ کے پاس ہیں جو سب کو معلوم ہیں وہ سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا ریاست مخالف بیانیہ رہا ہے وہ سامنے لانے کے بجائے آخر سے شروع کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر