اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ( ن) کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ مستحکم ہوتی معیشت کو ڈی ریل کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے ، ہمارا بیانیہ پہلے پاکستان، پھر سیاست ہے۔ عدالت کو کہیں گے اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں تاریخ کی سمت غلط نہ ہو۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے، ہر روز بارڈر پر ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں، یہ اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پر ان کی شہادتوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلائو گھیرائو کی سوچ کو پاکستان کے لوگ نہیں مانتے ہیں، حکومت کی کارکردگی عوام کو نظر آنا شروع ہو گئی ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان بڑی مشکل سے مضبوطی کی طرف جا رہا ہے، سٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے، مہنگائی نیچے آ رہی ہے ، مستحکم ہوتی معیشت کو ڈی ریل کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔
مستحکم ہوتی معیشت کو ڈی ریل کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے، دانیال چوہدری



