الیکشن ٹریبونل برقرار رہا تو (ن) لیگ کی حکومت 45 دنوں میں ختم ہو جائیگی، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل برقرار رہا تو مسلم لیگ(ن)کی حکومت 45 دنوں میں ختم ہو جائے گی،مسلم لیگ (ن)کی ساری گھبراہٹ ہی فارم 45 اور فارم 47کا ایک جیسا نہ ہونا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز بھی اپنی سیٹیں کھودیں گے ،مسلم لیگ (ن)کی ساری گھبراہٹ ہی فارم 45 اور فارم 47کا ایک جیسا نہ ہونا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایڈہاک ججوں کے معاملے پر فواد چوہدری نے کہا کہ ماحول اس طرح کا بن چکا ہے کہ کوئی بھی یہ رسک لینے کو تیار ہی نہیں، عوام کا مینڈیٹ اس قدر خلاف ہے کہ یہ پراسس چل ہی نہیں رہا، اس صورتحال میں مجھے لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن اس میں تاخیر کرے گا۔ مجھے لگ رہا ہے کہ سپریم کورٹ جو تفصیلی فیصلہ لا رہی ہے، اس میں سارا الیکشن کمیشن چارج شیٹ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہی سب کو یہ نظر آئے گا کہ چیف الیکشن کمشنر اور باقی ممبران انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے انکوائریاں بھگت رہے ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت یہ ساری تگ ودو صرف اور صرف خود کو اور الیکشن کمیشن کو بچانے کیلئے کر رہی ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو تین سال کی ایکسٹینشن دلوا دی جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو عدالتی امور کا نظام گر جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ نے سارے کا سار ابوجھ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کے نازک کندھوں پر رکھا ہوا ہے لیکن اب کے کندھے یہ بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ا ب تیسری لڑائی عدلیہ کیساتھ شرو ع کر دی گئی لیکن موجودہ ججز بڑے تگڑے ہیں۔ جنہیں نہ تو نوکری کی فکر ہے اور نہ ہی پیسے کی، یہ ججز کرپٹ نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر