کسی جماعت پرپابندی نہیں ہونی چاہئے، جاوید لطیف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ن) کی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کسی جماعت پرپابندی نہیں ہونی چاہئے ملکی مفادات کاسودا کرنے والی جماعت سیاسی کہلانے کے لائق نہیں۔ ملک میں انتشار پھیلنے سے ملکی مسائل مزید بڑھیں گے۔سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مری اجلاس کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مری میں کوئی اجلاس ہوہی نہیں رہا تھا، جوچیز نہیں ہورہی تھی وہ کینسل کیسے ہوگئی؟ آئندہ چند دنوں میں لاہورمیں اجلاس ہونے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی جماعت پرپابندی نہیں ہونی چاہئے کیا پہلے دہشت گردی کرنیوالی جماعت پرپابندی نہیں لگی؟ ملک میں انتشارپھیلنے سے ملکی مسائل مزید بڑھیں گے، تنصیبات پرحملہ کرنیوالی اور ملکی مفادات کاسودا کرنے والی جماعت سیاسی کہلانے کے لائق نہیں ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 2014 میں دھرناکیوں دیا،کس نے دھرنادلوایا؟ کسی کوبھی ملکی مفادات پرسمجھوتا نہیں کرنا چاہئے، کیا پہلے سائفرلہرایا گیا،کبھی تنصیبات پرحملے ہوئے؟ کیا 2018 کے انتخابات صاف اورشفاف تھے؟ پہلے توکبھی باہرقراردادیں نہیں آئیں۔جاویدلطیف نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کس نے توڑے تھے معاہدے توڑنے والے سے پوچھا جانا چاہئے تھا۔سی پیک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 2018 سے 4 سال تک سی پیک پرکام بند کردیا گیا ،ہرجماعت سی پیک کا کریڈٹ لیناچاہتی ہے، کوئی کہہ دے کہ سی پیک پاکستان کے مفادمیں توگھرچلاجائوں گا ، سی پیک معاہدہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر