اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو تحریک استحقاق جمع کروا دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے تحریک استقاق میں کہا گیا ہے کہ ہم بانی تحریک انصاف کو ملنے اڈیالہ جیل 4 جولائی کو گئے ۔مگر ہمیں ملنے نہیں دیا گیا اور ہمارے ساتھ توہین امیز رویہ اختیار کیا گیا انہوں نے تحریک استحقاق میں کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز، جنید اکبر خان ایم این اے، شاندانہ گلزار خان ،شہریار خان آفریدی، فردوس شمیم نقوی بھی ساتھ موجود تھے بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے دن ڈیڑھ بجے اڈیالہ پہنچے اور نماز ادا کی اڈیالہ چوکی کے صحن میں کھڑے تھے اے ایس آئی ہمارے قریب آیا اور ہمیں اڈیالہ چوکی سے نکل جانے کو کہا۔ متن میں کہا گیا کہ اے ایس آئی سے ہمیں احاطے سے نکلنے کی وجہ پوچھی تو بتایا چوکی انچارج انسپکٹر اویس اور انسپکٹر جاوید نے اسے حکم دیا ہے اس نے مزید بتایا حکم دوسرے لوگوں سے آیا ہے ۔جب میں نے ان سے ‘دوسرے’ لوگوں کے بارے میں وضاحت کرنے کو کہا تو اس نے مجھے بتایا کہ ہمیں سمجھنا چاہیے۔چوکی انچارج نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں تعینات آئی ایس آئی افسر نے اہلکاروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ہمیں اڈیالہ چوکی کا احاطہ خالی کرنے کو کہیں۔ہم اڈیالہ جیل کے گیٹ پر ساڑھے چار گھنٹے انتظار کرتے رہے مگر ملاقات نہیں کروائی گئی ۔ہمیں بتایا کہ اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف ملاقاتوں کا معاملہ وہاں تعینات آئی ایس آئی کے افسران کے کنٹرول میں ہیں۔ سابق جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے ہمیں بار بار رسائی سے انکار کیا اور ہر طرح کی رکاوٹیں کھڑی کیں۔ نئے جیل سپرنٹنڈنٹ بھی اپنے پیشرو کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہیں۔ہم ساڑھے 4 گھنٹے بعد جیل کے سے نکلے جب معلوم ہوا ہمیں بانی تحریک انصاف سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ میں کئی بار اڈیالہ جیل جا چکا ہوں اکثر بانی تحریک انصاف سے ملاقات سے انکار کیا گیا مجھے اور دیگر ارکان پارلیمنٹ کو بغیر کسی پنکھے اور پانی کے بغیر سائے میں بیٹھنے کی سہولت کے گھنٹوں گیٹ پر کھڑا کیا جاتا ہے۔ بانی تحریک انسداد سے ملاقات کے وقت تک اڈیالہ جیل حکام ہمیں مہمانوں کے ہال میں آسانی سے بٹھا سکتے تھے پارلیمنٹرین کے استحقاق کی خلاف ورزیاں سیکٹر کمانڈر راولپنڈی/اسلام آباد انٹر سروسز انٹیلی جنس کی جانب سے کی جا رہی ہے ۔ہوم سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل جیلز پنجاب، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آپریشنز پنجاب پولیس، اسد وڑائچ جیل بھی استحاق مجروح کرنے والوں میں شامل ہیں ۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، اظہر شاہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس، ندیم ظفر ایس ایچ او پنجاب پولیس، انسپکٹر اویس اڈیالہ چوکی انچارج، انسپکٹر جاوید اڈیالہ چوکی انچارج بھی استحقاق مجروح کرنے میں ملوث رہے ۔متن میں کہا گیا کہ ہم بطور ممبر قومی اسمبلی مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ بالا سرکاری ملازمین کو استحقاق کمیٹی کے سامنے طلب کیا جائے ۔تمام افسران سے پوچھا جائے کہ قومی اسمبلی کے ممبران کا استحقاق کیوں پامال کیا گیا اور ان کے خلاف قواعد کے مطابق سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر