190 ملین پائونڈ ریفرنس، زبیدہ جلال کا ریکارڈ بیان سامنے آگیا

اسلا م آباد (نیشنل ٹائمز) 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کا ریکارڈ کیا گیا بیان سامنے آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زبیدہ جلال نے اپنے بیان میں کہا کہ شہزاد اکبر مرزا نے کابینہ میں ایک نوٹ بند لفافے میں پیش کیا۔ کابینہ اجلاس میں ایجنڈے سے متعلق طریقہ کار پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ شہزاد اکبر مرزا کی بریفنگ 190 ملین پانڈ اسکینڈل سے متعلق تھی۔ زبیدہ جلال کے بیان کے مطابق شہزاد اکبر مرزا نے بتایا 190 ملین پانڈ غیرقانونی طریقے سے برطانیہ منتقل ہوئے۔ حکومت پاکستان کو بتایا گیا ہے یہ رقم برطانیہ میں ہے جو کہ خفیہ ہے۔زبیدہ جلال کے بیان کے مطابق کابینہ میں بتایا گیا معاملہ خفیہ ہے اس پر کوئی بات نہ کی جائے۔ شہزاد اکبر مرزا نے کابینہ میں اس ایجنڈے کی منظوری پر زور دیا۔ زبیدہ جلال نے کہا میں نے اور کابینہ کے دیگر ممبران نے اس معاملے پر غور کرنے کو کہا تھا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا یہ رقم حکومت پاکستان کو واپس کی جائے گی۔ شہزاد اکبر کے اصرار پر بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پانڈ سے متعلق ایجنڈے کی منظوری دی۔ زبیدہ جلال نے کہا کہ مجھے دو دستاویزات دکھائی گئیں، ایک بانی پی ٹی آئی کا نوٹ اور ایک خفیہ معاہدہ تھی۔ جو دستاویزات مجھے دکھائی گئیں اس سے قبل مجھے ان کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ وکلا صفائی زبیدہ جلال کے 13 جولائی کے ریکارڈ بیان پر 20 جولائی کو جرح کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر