شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطا بق شاہ محمود قریشی کو جمعرات کو علی الصبح اڈیالہ جیل سے سخت سیکورٹی میں لاہور کے لیے روانہ کیا گیا، شاہ محمود قریشی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے لیے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیر سماعت ہیں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 15 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں سابق وزریر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی تھی۔یاد رہے کہ اسی روز شاہ محمود قریشی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا تھا، شاہ محمود قریشی پر تھانہ شادمان جلا گھیرا سمیت دیگر مقدمات ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر