مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا

لاہور(آئی این پی ) پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے سبب پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ۔محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام مسافر ٹرینوں کی اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی بزنس، اے سی پارلر، اے سی سلیپر کلاسز کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق میل، ایکسپریس اور انٹرسٹی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی ہوگا۔جمعہ 19 جولائی سے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا جائے گا جس کے لیے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو فیئر ٹیبل اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آنے پر محکمہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا تھا تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی ریلوے نے ایک مرتبہ پھر کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر