خیبر پختونخوا کی آئی ایم ایف نے تعریف کی اور قرض بھی دیا، علی امین گنڈا پور

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا نے آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدرآمد کیا ہے،خیبر پختونخوا حکومت کی آئی ایم ایف نے تعریف کی اور قرض بھی دیا۔ایک انٹرو یو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے پی واحد صوبہ ہے جس کی آئی ایم ایف نے نہ صرف تعریف کی بلکہ قرض بھی دیا، خیبر پختونخوا حکومت میں انتظامی سطح اور ایپکس کمیٹی میں ہم آہنگی ہے۔وزیراعلی علی امین گنڈاپور امن و امان کی صورتحال ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں بہتر کررہے ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت جائیں گے، مخصوص نشستوں کیلئے بیان حلفی پر دستخط ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ قانونی ٹیم کی مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرادینگے، خیبر پختونخوا سے کسی رکن پر پی ٹی آئی چھوڑنے کیلئے دبا ئونہیں ڈالا گیا۔وزیراعلی کے پی نے کہا کہ جب سے حکومت میں آئے کسی کا استحصال نہیں کیا، خیبر پختونخوا میں کسی سرکاری اہلکار کو ہراساں نہیں کیا گیا، تحریک انصاف کیخلاف ہی ہمیشہ استحصالی رویہ اپنایا گیا۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو مختلف طریقوں سے نشانہ بنایا گیا، ہم نے سرکاری اہلکاروں میں اعتماد پیدا کیا ہے، اعتماد کی وجہ سے سرکاری اہلکار و افسران بلاخوف کام کررہے ہیں،علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پراعتماد اہلکار و افسران حکومت کے غلط کام کی بھی بلاخوف نشاندہی کرتے ہیں، پی ٹی آئی نے ہمیشہ سیاست کو انتظامی معاملات سے الگ رکھا۔حکومت سیاسی معاملات کوسیاسی طریقے سے ہی نمٹاتی ہے، دیگرصوبوں کوبھی خیبرپختونخوا حکومت کی تقلید کرنی چاہیے، ہم بھی مخالفین کیخلاف کارروائی کیلئے آزاد ہیں لیکن سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم نے سیاست کو وفاق اور صوبے کے تعلقات کے درمیان نہیں آنے دیا، حکومتی معاملات کو ہمیشہ سیاست سے بالاترہوکر آگے بڑھایا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر