مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اغوا کرلیا گیا ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد ،مظفر گڑھ (نیشنل ٹائمز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دعوی کیا ہے کہ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اغوا کرلیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بھی دعوی کیا ہے کہ گزشتہ رات انکے گھرپرچھاپہ مارا گیا اور ر ات تین بجے 25 افراد نے دیوار پھلانگ کر گھرداخل ہو کر فائرنگ کی ۔سماجی رابطے کی سائٹ پر بیرسٹر گوہر نے مظفرگڑھ سے ایم این اے معظم جتوئی کے اغوا کا دعوی کیا اور لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ناقابل تصور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معظم جتوئی پہلے ہی پی ٹی آئی میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کرا چکے۔ بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ ہمارے رکن قومی اسمبلی کو فوری رہا کیا جائے۔ا دھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہر جاوید نے بھی دعوی کیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں۔ مہر جاوید نے کہا کہ معظم خان جتوئی کو ملتان میں ان کی رہائش گاہ سے نامعلوم افراد لے گئے۔ دوسری جانب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنے گھر پر چھاپے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں میرے گھر کے دروازے توڑے گئے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، بیان حلفی جمع کرا دیا۔ جمشید دستی نے چیف جسٹس پاکستان واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ جمشید دستی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات تین بجے مظفر گڑھ میں 25 افراد دیوار پھلانگ کر ان کے گھرداخل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ گھر کے باہر موجود افراد نے ان پر فائرنگ بھی کی مگر وہ محفوظ رہے۔ دریں اثناء مظفر گڑھ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے جمشید دستی کے گھر پر کارروائی سے اظہار لاتعلقی کیا۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر