اللہ کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات سے یوم عاشور پرامن رہا، محسن نقوی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات سے یوم عاشور پرامن رہا۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم عاشور پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر پولیس، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔محسن نقوی رات گئے تک پاکستان بھر میں سیکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کرتے رہے، وہ متعلقہ پولیس و انتظامی افسران سے رابطے میں رہے اور ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات سے یوم عاشور پرامن رہا، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پرامن ماحول میں مجالس ہوئیں اور جلوس نکالے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پولیس اور انتظامیہ نے احسن طریقے سے ذمہ داری ادا کی، عزاداروں کی حفاظت کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر