پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان بار کونسل کے سات ممبران نے ایڈہاک ججز کی تعیناتیوں کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔پاکستان بار کونسل کے ممبر شفقت محمود چوہان کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آئینی ادارہ اور آئین کے تحفظ کا ضامن ہے اسے سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا، سابق جج مشیرعالم کا ایڈہاک جج کا عہدہ قبول نہ کرنے کا فیصلہ قابل تحسین اور قابل تقلید ہے۔شفقت محمود چوہان نے کہا کہ ایڈہاک ججز کی تقریوں کیخلاف پاکستان بار کونسل کا اجلاس بلایا جائے گا اور پاکستان بار کونسل کے ممبران جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرکے اپنا موقف دیں گے۔ممبر پاکستان بار کونسل عابد ساقی کا کہناتھا کہ آئینی جواز کے بغیر ایڈہاک ججز کی تقرری نظام عدل کو مفلوج بنانے کی کوشش ہے۔پاکستان بار کونسل کے ممبر عابد زبیری نے کہا کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتیوں کے معاملے میں آئین بڑا واضح ہے، آئین کےآرٹیکل 182 کے تحت عدالت عالیہ کے جج کو ہی ایڈہاک جج بنایا جاسکتا ہے۔۔ ممبر پاکستان بار کونسل اشتیاق اے خان کا کہنا تھا کہ عہدوں کی پیش کش والے مشیر عالم کا نکتہ نظرسمجھ لیں اور آئین کا ساتھ دیں۔شہاب سرکی ممبر پاکستان بارکونسل کہتے ہیں کہ من پسند فیصلوں کے لئے ججز کی تقرری منظور نہیں۔دوسری جانب پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر کاکڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ججز کی مکمل تعداد کے باوجود ایڈہاک ججز کی تعیناتی آئین کے منافی ہے۔ممبر پاکستان بار کونسل طاہر عباسی کا کہنا تھا کہ عدالتوں اور ملک کو ایڈہاک ازم کی نہیں آئینی طریقے سے چلانے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر