طاقتور حلقے سمجھ جائیں سیاست میں انکی مداخلت ملک کیلیے نقصان دہ ہے، مولانا فضل الرحمن

پشاور(نیشنل ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے۔ جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ طاقتور حلقے سمجھ جائیں کہ سیاست میں ان کی مداخلت ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ عسکری اداروں کی مداخلت ہے، 2018 اور 2024 کے انتخابات کے نتائج نے اداروں کی سرعام مداخلت کا پول کھول دیا۔ سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ عزم استحکام آپریشن سے ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا میں بے چینی میں اضافہ ہوگا۔دریں اثنا جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملکی کی مجموعی صورتحال پر غوروخوض اور اہم فیصلے کیے گئے اور کمر توڑ مہنگائی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دیگر امور پر لائحہ عمل کی تیاری پر بات کی گئی۔اجلاس میں 10 اگست کو مردان میں کسان کنونشن، 11 اگست کو پشاور میں تاجران کنونشن جبکہ 18 اگست کو لکی مروت میں امن جرگہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر