مقبوضہ کشمیر ،ضلع ڈوڈہ میں بھارتی فوج پر حملہ، افسر سمیت 5 فوجی ہلاک

سرینگر (نیشنل ٹائمز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھارتی فوج پر ہونے والے حملے میں ایک فوجی افسر سمیت 5 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔موصولہ اطلا عات کے مطابق حملہ گزشتہ روز ضلع ڈوڈہ کے علاقے دیسہ میں بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اورپولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کی جانب سے شروع کی گئی محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہوا۔بھارتی فوج کے مطابق فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی جارہی تھی کہ جنگل میں چھپے مسلح افراد کی جانب فائرنگ شروع کردی گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کھٹوعہ میں بھارتی فوج پر حملے میں 4 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جون سے اب تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں مختلف نوعیت کے کم از کم 8 حملے ہوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر