قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، عمرایوب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کہ شہدا قوم کا فخر ہیں اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔اپنے بیا ن میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے بنوں کینٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے حملے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ عمر ایوب نے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بزدلانہ حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ شہدا قوم کا فخر ہیں اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ شہدا کی دفاع وطن کیلئے دی گئی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دکھ اورغم کی گھڑی میں شہداکے اہلخانہ کے غم اور صدمے میں برابر کا شریک ہوں، دہشتگرد عناصر کو کبھی انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونیدیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر