لاہور(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان علما ء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بنوں میں ہونے والا حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، افغان عبوری حکومت کو اس بارے میں سنجیدگی سے غوروفکر کرنا چاہئے کہ افغانستان سے آ کر پاکستان میں حملہ کرنے والوں کو کیسے روکنا ہے۔اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی عوام، حکومت ، سلامتی کے ادارے اور پاکستان کی فوج خطے میں امن چاہتی ہے، پاکستان میں دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ، انتہا پسندی اور عدم برداشت کے روئیے کسی بھی صورت پاکستان کیلئے بہترنہیں ہیں۔
بنوں میں ہونے والا حمل قابل مذمت،پاکستان میں دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، حافظ طاہر محمود اشرفی



