ملک کے بیشترعلاقوں میں رواں ہفتے مزید بارشوں کا امکان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون کی ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوں گی۔ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں 17 سے 20 جولائی کے دوران تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 16 سے 21 جولائی کے دوران تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 17 سے 19 جولائی کے دوران آندھی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں 18 اور 19 جولائی کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں 17 سے 21 جولائی کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے اور کشمیر میں 16 سے 21 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر