شوکت یوسفزئی کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ، پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے حکام کو طلب کرلیا

پشاور(نیشنل ٹائمز) پشاور ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کو پشاور آیئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے پر ایف آئی اے کے حکام طلب کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کو پشاور ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس سید عتیق شاہ اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت سابق صوبائی وزیر کے وکیل سکندر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ شوکت علی یوسفزئی مانچسٹر لندن جارہے تھے کہ ان کو آف لوڈ کیا گیا، شوکت علی یوسف زئی کا ویزہ ایکسپائر ہونے والا ہے ۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شوکتِ علی یوسفزئی کو ایک بار باچا خان ایئر پورٹ پر روکا گیا تھا، شوکت یوسف زئی کے پاس 5 سال کا ویزہ ہے۔ یاد رہے کہ شوکت یوسفزئی نے ایف آئی اے کی جانب سے بیرون ملک جانے سے روکنے کے خلاف سینئر قانون دان سید سکندر شاہ کے وساطت سے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔ پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کے متعلقہ افسران(ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور، ڈائریکٹر امیگریشن پشاور) کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر