محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عاشورہ کی تیاری اور پرامن انعقاد کیلئے اہم پیشرفت

لاہور (نیشنل ٹائمز) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے عاشورہ کی تیاری اور پرامن انعقاد کیلئے اہم پیشرفت ، پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے مکمل تیاری کے تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کر لئے۔ رپورٹ کے مطابق جلوس کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی گئی، لائیو مانیٹرنگ روم بھی قائم ہو چکے، پنجاب بھر کے کیمروں کی لائیو فیڈ محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم سے منسلک کر دی گئی۔ پنجاب بھر میں جلوس کے راستوں پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے دورے مکمل کر لئے گئے، تمام مجالس اور جلوسوں کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعیناتی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا، فوج اور رینجرز کے خصوصی دستوں کی تعیناتی، نقل و حمل اور قیام کا اہتمام بھی ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبہ بھر میں جلوسوں کے راستوں سے تجاوزات اور ملبہ ہٹا دیا گیا، پیچ ورک بھی مکمل ہو چکا ہے۔ صوبہ بھر میں ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 اور میڈیکل کیمپ لگ گئے، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس اور امن کمیٹی کے اجلاس بھی ہو چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ کے ڈیش بورڈ میں تمام مجالس اور جلوسوں کی معلومات اپ لوڈ ہو رہی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر