پنجاب میں طوفانی بارشوں سے 24 افراد ہلاک، 80 زخمی ہوگئے، این ڈی ایم

لاہور (نیشنل ٹائمز) نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی ہوئے ہیں۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران صوبہ پنجاب اور سندھ میں مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں ایمرجنسی کے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے بتایا کہ حالیہ بارشوں میں لاہور، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، کوٹ ادو اور بہاولپور متاثر ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان محمد مظہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جمعے کے بعد سے ہونے والے بارش کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 80 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان بارشوں میں 40 کے لگ بھگ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت نے بارش سے متاثر ہونے والے افراد اور ان کے خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے شہریوں کو بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، تاروں اور خستہ حال چھتوں سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔دوسری جانب این ڈی ایم اے نے ضلعی حکام کو صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ این ڈی ایم اے نے اپنے بیان میں کہا ہے واسا کو سرگرم رہنے اور خاص طور پر نشینی علاقوں سے پانی نکالنے کے لییضروری سامان تیار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پنجاب میں مون سون کی بارشیں 15 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم ابھی تک صوبے کے دریاوں اور نہروں میں پانی کا بہاو معمول کے مطابق ہے۔ ہنگامی حالات میں پی ڈی ایم ایک کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر