اگست میں احتجاجی تحریک شروع کریں تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی رہنما ا شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی اگر اگست میں بھرپور تحریک شروع کرے تو بانی پی ٹی آئی کی اگست میں رہائی ممکن ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا اور پی ٹی آئی کا تعلق روح اور جسم کا ہے ، میری شناخت اور پہچان تحریک انصاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی اختلاف کو میڈیا پر بولنے سے روکا ہے میں میڈیا پر بات کروں گا میرا اپنا ضمیر ہے ، پی ٹی آئی مجھے میڈیا پر بولنے سے روکے مگر میں خود کی نمائندگی تو کر سکتا ہوں۔اس وقت میں پارٹی پالیسی یا بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کر رہا ، کسی کی شخصی آزادی اور بولنے پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتا ، میں ایک سیاستدان اور قانون دان ہوں، لیکن میں بانی پی ٹی آئی کی ناراضگی کو محلوظ خاطر رکھتے ہوئے اختلافات پر بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت چاہتی تھی کہ میں سائیڈ پر رہوں ، میں تو خود کو سائیڈ پر ہی رکھنا پسند کروں گا ، اگر احتجاج کی کال آتی ہے تو اس میں اپنا حصہ ڈالوں گا ، پارٹی کے دیگر دوستوں نے بھی مشکلات برداشت کی ہیں۔میں پارٹی سے نالاں نہیں ہوں ،پارٹی کو نقصان ہوتا ہے یا فائدہ وہ خود طے کر لیں گے ، بانی پی ٹی آئی نے مجھے 16تاریخ کو بات چیت کیلئے بلایا تھا اگر انہوں نے مجھے بلایا تو میں ضرور جائو ں گا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ کس نے پارٹی کو نقصان او رکس نے فائدہ پہنچایا اس کا تعین وقت کریگا ، اس وقت حکومت کیسز بنانے کی فیکٹری ہے ، پی ٹی آئی قیادت کوازخود سڑکوں پر آنا چاہیے ، ضروری نہیں کہ سڑکوں پر آنے کیلئے بانی پی ٹی آئی سے فیصلہ کرایا جائے، اگر پارٹی اگست میں احتجاجی تحریک شروع کرے تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی چھوڑ کے جانے والوں کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی خود کریں گے ، پی ٹی آئی میں بہت اعلی لوگ موجود ہیں ، پی ٹی آئی کیخلاف جنگ چل رہی ہے اور ہم مورچے میں بیٹھ کر خود کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ میری اے ، بی ، سی کے ساتھ ناراضگیاں ہیں ، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور نہ کوئی مافی مانگوں گا ،میں نے جو کچھ کیا اس پر مجھے اور میرے قبیلے کو فخر ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر