2018 کے انتخابات کے بعد دھاندلی کا پردہ فاش کر تے ہوئے وائٹ پیپر جاری کرنے جا رہے تھے لیکن دو ہفتے بعد شہباز شریف نے مجھے منع کردیا، مشاہد حسین سید کا انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے انکشاف کیا ہے کہ 2018 کے انتخابات کے بعد میں نے دھاندلی کا پردہ فاش کرنے کی پوری تیاری کرلی تھی، ہم دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے جا رہے تھے لیکن دو ہفتے بعد شہباز شریف نے مجھے منع کردیا اور وائٹ پیپر لکھنے سے روک دیا، اس کا مطلب ہے کہ کہیں سے ٹیلی فون کال آیا تھا ہماری قیادت کو اور ہم سچ بولنے سے شرما گئے،انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے کو کچھ لوگوں نے دیکھ لیا تھا لیکن سکیورٹی والے لیٹ ہوگئے، یہ سیکرٹ سروس کی بہت بڑی ناکامی ہے۔ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں آج ڈونلڈ ٹرمپ 5 نومبر کا الیکشن جیت گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہمارے ملک میں سازشی عناصر ہیں وہاں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو کہیں گے کہ یہ ڈیپ اسٹیٹ یعنی امریکا کی اسٹبلشمنٹ کی سازش تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اس حملے کا سیاسی طور پر بہت فائدہ ہوگا۔مشاہد حسین سید نے اس امکان کو رد کیا کہ یہ ٹرمپ کی اپنی کوئی چال تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی پروفیشنل کا کام ہے کیونکہ گولی اس کے کان پر لگی ہے، ٹرمپ اپنا چہرہ اگر نہ گھماتے تو گولی ان کے سر میں لگنی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ 5 نومبر کو ٹرمپ امریکا کا اگلا صدر ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں ٹرمپ بائیڈن سے بہتر صدر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے قتل عام میں بائیڈن مکمل طور پر شریک جرم ہے، یہ ایک وار مونگر ہے جو نیٹو کو بھی بڑھا رہا ہے، یوکرین میں روس کو بھی اکسایا، چین کے خلاف کنٹینمنٹ کی بات کر رہا ہے، اس نے پورا جنگی ماحول پیدا کردیا ہے۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ ٹرمپ، جان ایف کینیڈی کے بعد پہلا صدر ہوگا جو امریکی اسٹبلشمنٹ کا نمائندہ نہیں ہوگا، ٹرمپ یوکرین میں جنگ بند کرے گا اور مسلمانوں کے خلاف نئی جنگ نہیں لڑے گا۔ ٹرمپ عالمی امن اور مسلم دنیا کے لئے بہتر ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے یوکرین میں جارحانہ عزائم نظر نہیں آتے، وہ صرف روسی سرحدوں کا دفاع چاہتے ہیں، وہ تو علاقائی تعاون کو تقویت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ولادیمیر پوتن چینی صدر شی جن پنگ کے یار ہیں اور پاکستان کے بھی دوست ہیں، وہ پاکستان سے بھی تعلقات چاہتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ آئی ایم ایف کا فارمولہ آزمایا گیا، ٹیسٹ کیا گیا اور فیل ہے، آئی ایم ایف کا مطلب ہے کہ ملک آئی سی یو میں ہے، یہ ترقی کی خصوصیات تو نہیں ہیں۔ایف بی آر کی میٹنگ میں وزیراعظم شہباز شریف کی دبا اور استعفے کی بات پر مشاہد حسین سید نے کہا کہ وہ ایک دن پہلے کی تکلیف تھی جب سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی نشستوں کو فیصلہ دیا تھا، انہوں نے وہ غصہ ایف بی آر کے ان بیچاروں پر نکالا۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کے بعد میں نے دھاندلی کا پردہ فاش کرنے کی پوری تیاری کرلی تھی، ہم دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے جا رہے تھے لیکن دو ہفتے بعد شہباز شریف نے مجھے منع کردیا اور وائٹ پیپر لکھنے سے روک دیا اور وہ وائٹ پیر چھپا ہی نہیں، اس کا مطلب ہے کہ کہیں سے ٹیلی فون کال آیا تھا ہماری قیادت کو اور ہم سچ بولنے سے شرما گئے۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ایک آرمی چیف ہم نے اپوئنٹ کیا ہے اسے ایکسٹینشن دی ہے تو وہ میرا بندہ ہے، ہم فوج کو نہیں سمجھتے، فوج ایک ادارہ ہے اور بندے سے بڑا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر