عمران خان رہا نہیں ہوں گے، لاہور پولیس کا 9 مئی مقدمات میں گرفتاری کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے عدت کیسز میں بری ہونے کے باوجود اڈیالہ جیل راولپنڈی سے فوری رہائی ممکن نہیں۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں درج نو مئی کے 12 کیسز میں اگرچہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں ہوچکی ہیں، مگر 7 مقدمات کی روبکاریں جیل انتظامیہ کے پاس پہنچ چکیں تاہم سائفر سمیت پانچ کیسز کی موصول نہیں ہوئیں، جب تک تمام روبکاریں نہیں آجاتیں بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی ممکن نہیں۔اس کے علاوہ لاہور پولیس نے بھی سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالنے کی اجازت دیدی۔لاہور پولیس بانی پی ٹی آئی سے نو مئی کے تین مقدمات میں جیل میں تفتیش کریگی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کی تھی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر