فیصل آباد،ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلرز گرفتار

فیصل آباد( نیشنل ٹائمز ) ایف آئی اے نے پیپلز کالونی سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی سے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ذیشان نے ٹریول ایجنسی کا دفتر بنا رکھا تھا، ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجتا تھا، ملزم بیرون ملک بھیجنے کیلئے لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے لاہور اور نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت عمران علی اور رحمان علی کے ناموں سے ہوئی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھجواتے تھے، گرفتار ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں سے کروڑوں روپے لیے۔ ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ ملزم رحمان علی نے شہریوں سے کینیڈا بھجوانے کیلئے 1 کروڑ 18 لاکھ روپے لیے، ملزم عمران علی نے شہری کو ملائشیا کا ورک ویزہ فراہم کرنے کیلئے 15 لاکھ روپے لیے۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر