آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک میں آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 جولائی سے ملک میں اگلے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 7 روپے 60 پیسے فی لٹر اور اور ڈیزل کے نرخ میں 3 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں گزشتہ 15 روز کے دوران پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں بالترتیب 4 اعشاریہ 4 ڈالر اور 2 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوچکا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی حکومت پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 60 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لٹر تک کا اضافہ کرسکتی ہے، جس کا انحصار موجودہ ٹیکس کی شرحوں اور حتمی جائزے پر ہے۔

واضح رہے کہ 30 جون کو بھی حکومت پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرچکی ہے، اس وقت قیمتوں میں بالترتیب 7 روپے 45 پیسے اور 9 روپے 56 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد سے ملک میں پٹرول کی موجودہ قیمت 265 روپے 61 پیسے اور اور ڈیزل کا ریٹ 277 روپے 45 پیسے فی لٹر ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے مالیاتی بل میں پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد کو بڑھا کر 70 روپے فی لٹر مقرر کردی ہے تاکہ رواں مالی سال میں 12 کھرب 80 ارب روپے اکٹھے کیے جا سکیں جب کہ گزشتہ سال اس مد میں 960 ارب روپے جمع ہوئے، جو 869 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں تقریباً 91 ارب روپے زیادہ ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ حکومت اس وقت پٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 77 روپے فی لٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، اگرچہ تمام پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی صفر ہے لیکن حکومت دونوں مصنوعات پر 60 روپے فی لٹر پیٹرولیم لیوی چارج کرتی ہے، اسی طرح حکومت ایک لٹر پیٹرول اور ڈیزل پر تقریباً 17 روپے کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر