آئندہ 45 دن پاکستان کی سیاست تبدیل کرسکتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئندہ 45 دن پاکستان کی سیاست کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مثبت ردعمل دیا ہے، پیر پگاڑا کے بیان کا انتظار ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد اب کافی قریب ہے، اس حوالے سے اسد قیصر اور محمود خان اچکزئی کی کوششیں انتہائی مستحسن ہیں، پوری قوم اس اتحاد کے سیاسی لائحہ عمل کو دیکھ رہی ہے، آئندہ 45 دن پاکستان کی سیاست کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ فواد چوہدری یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ نوازشریف کی موجودہ سیاست اور غلط فیصلوں نے بڑا سرپرائزڈ کیا،ہماری اتنی عمر نہیں جتنی دیر سے نوازشریف سیاست میں ہیں، وازشریف کے پاس آخری موقع 8فروری تھا کہ کہتے میں الیکشن ہار گیا جو مرضی حکومت بنا لے، اب نوازشریف کی سیاست ہے کہ کہ مریم نواز کو وزیراعظم بنانا ہے،جس کے لیے ان کا مکمل انحصار اسٹیبلشمنٹ پر ہے ، وہ چاہتے ہیں پہلے اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے نمٹ لے پھر وہ سیاست کریں گے، بڑے لوگ یہاں سے بیرون ملک چلے گئے، ان کو اندازہ نہیں یہاں پر کیا ہوا،کہا جارہا تھا کہ عمران خان نے جیل میں مہینہ نہیں نکالنا، دوسری بات پارٹی ٹوٹ جائے گی، اس کا جواب 8فروری کو مل گیا، تیسرا یہ تھا کہ عرب دنیا عمران خان سے نفرت کرتی ہے وہ ڈالروں کے ڈھیر لگا دے گی، مغرب عمران خان سے نفرت کرتا ہے ایکسپورٹ 100بلین ڈالر پر چلی جائے گی؟۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس لیڈرشپ نہیں ہے، فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں اور سامنے شہبازشریف ہیں، ہم منت ترلے والے لوگ ہیں اسی سے کام چلائیں گے، دباؤ برداشت کرنے کی بھی ہر بندے کی اپنی حد ہوتی ہے، دباؤ بھی مختلف ہوتا ہے کسی جگہ پر تشدد تو کسی جگہ پر فیملی پر دباؤ ہوتا ہے، میں نے پی ٹی آئی چھوڑی کب ہے جو میں واپس جارہا ہوں اب بھی پی ٹی آئی کا ہی حصہ ہوں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر