صدر آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی ایوانِ صدر میں ملاقات، توانائی، تجارت اور دفاع میں تعاون مزید وسیع کرنے کا عزم

اسلا م آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان اور آذربائیجان نے توانائی، تجارت، روابط، دفاع اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور آذربائیجان نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں سود مند تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔علاوہ ازیں توانائی، تجارت، روابط، دفاع اور عوامی روابط کے شعبوں میں پاکستان اور آذربائیجان نے تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات مزید بہتر بنانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کے لئے پاکستان اور آذربائیجان کے عوام اور تاجروں کے درمیان باقاعدہ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک اور آذربائیجان گوادر بندرگاہ کو علاقائی تجارت، روابط، سیاحت اور خطے میں مشترکہ اقتصادی خوشحالی لانے کے لیے استفادہ کرسکتے ہیں۔صدر مملکت نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔اس حوالے سے آصف زرداری کا کہناتھا کہ مفاہمت کی یادداشتوں سے تجارت، سیاحت، کان کنی، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، قانون اور انصاف کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو نئی تحریک ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی ممالک میں دنیا کو خوشحالی کی طرف لے جانے کی صلاحیت موجود ہے جب کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک اور آذربائیجان کے ساتھ پائیدار اور نتیجہ خیز روابط قائم کرنا چاہتا ہے۔آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اچھے عوامی روابط ہیں، دونوں ممالک کو اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لئے کاروباری تعلقات کو فروغ دینا ہوگا۔ الہام علیوف نے کہا پاکستان اور آذربائیجان قابل ِتجدید توانائی کے شعبے میں مل کر کام کرنے کے امکانات تلاش کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں صدر مملکت نے ایوان صدر میں صدر الہام علیوف اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جب کہ ظہرانے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر