کبھی نہیں کہا پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں ہے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے کہا ہے کہ کبھی نہیں کہا پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر موقف دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کبھی نہیں کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں ہے، یہ ایک سیاسی پارٹی ہے اور اس کا نام بھی سیاسی پارٹیوں کی لسٹ میں شامل ہے، پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے،الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا، اس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی مختلف فورمز پر گئی،آج کے فیصلے میں 39 ایم این ایز کو پی ٹی آئی کا ایم این اے قرار دیا گیا، ان 39 اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی سے وابستگی ظاہر کی تھی۔الیکشن کمیشن ذرائع نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اپ ہولڈ کیا گیا،پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن درست نہیں تھے، جس کا Logical Consequence یہ تھا کہ ان سے الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 215کے تحت بلے کا نشان واپس لیا گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر