پی ٹی آئی 15 دن میں مخصوص نشستوں کی فہرستیں دے اور الیکشن کمیشن نوٹس جاری کرے، تحریری فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آٹھ ججز کا اکثریتی مختصر فیصلہ جاری کردیا گیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں شامل 41 ارکان اسمبلی 15 ورکنگ دنوں میں سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر کریں بعدازاں پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے نوٹس پر امیدواروں کی تصدیق کرے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس جمال خان مندوخیل کا مختصر اختلافی نوٹ، جسٹس یحیی آفریدی کا مختصر اختلافی نوٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔مختصر اکثریتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے تحریک انصاف نے عام انتخابات 2024 میں قومی و صوبائی اسمبلیوں سے نشستیں جیتیں، 27 جون کو الیکشن کمیشن کی جانب سے 80 اراکین قومی اسمبلی کی فہرست پیش کی، الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی فہرست بھی مختصر عدالتی فیصلے کا حصہ ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جمع کرائی گئی فہرست کے مطابق 80 میں سے 39 کو پی ٹی آئی کے امیدوار ظاہر کیا گیا، الیکشن کمیشن نے اپنی فہرست میں 41 امیدوار وں کو آزاد ظاہر کیا، آزاد 41 امیدوار 15 ورکنگ دنوں میں سیاسی جماعت سے وابستگی ظاہر کریں اور پارٹی وابستگی ظاہر کرنے پر الیکشن کمیشن 7 دنوں میں سیاسی جماعت کو نوٹس جاری کرے، سیاسی جماعت الیکشن کمیشن کے نوٹس پر 15 ورکنگ دنوں میں امیدوار کی پارٹی سے وابستگی کی تصدیق کرے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آزاد امیدواروں کی پارٹی وابستگی کا تصدیقی عمل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن 7 روز میں فہرست جاری کرے، الیکشن کمیشن آزاد امیدواروں کی پارٹی سے وابستگی کے تمام مراحل مکمل ہونے پر عمل درآمد رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے، تحریک انصاف 15دنوں میں مخصوص نشستوں کی فہرستیں جمع کروائے۔ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں تحریک انصاف کو دے کر نوٹی فکیشن جاری کرے۔ججز نے فیصلے میں کہا کہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق متناسب نمائندگی کے اصول کے تناظر میں تین صوبائی اسمبلیوں پربھی ہوگا، الیکشن کمیشن یا تحریک انصاف کو کوئی وضاحت ضروری ہو تو ہو درخواست دے سکتے ہیں، درخواست آنے کی صورت میں اکثریتی ججز چیمبر میں مناسب ہدایات جاری کریں گے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر