وفاقی وزیرمواصلات و نجکاری کی سیالکوٹ تا راولپنڈی موٹروے منصوبے کا جائزہ لینے کی ہدایت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر برائے مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے سیالکوٹ تا راولپنڈی موٹروے کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لینے اور اسے 4 کی بجائے 6 لین کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ آئندہ 50 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھا جا سکے۔ . انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام موٹر ویز پر اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی گاڑی کے لیے کوئی رکاوٹ نہ ہو جس کے لیے میکنزم پر عمل کیا جائے جبکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی عوام کو آگاہی فراہم کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان سمیت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ این ایچ اے اپنے تمام تعمیراتی منصوبوں پر لائیو کیمرے لگائے تاکہ اس تعمیراتی کام کو کسی بھی وقت کہیں بھی مانیٹر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ویز اور موٹر ویز ہمارا قومی اثاثہ ہیں لہذا بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ہمیں ایسی سڑکوں کی تعمیر کو ترجیح دینی ہوگی جس سے ملک کو معاشی طور پر بھی فائدہ پہنچے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ بلوچستان میں N25 ہائی وے کی 150 ارب روپے کی لاگت سے مرحلہ وار تعمیر عمل میں لائی جائے جبکہ این ایچ اے مختلف سڑکوں کی مرمت کے منصوبوں کی تھرڈ پارٹی تشخیص کو بھی یقینی بنائے تاکہ حکومتی فنڈز ضائع نہ ہوسکیں۔ انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلی حکام کو ہدایت کی کہ وہ گلگت بلتستان حکومت سے رابطہ کریں تاکہ وہاں مواصلاتی ذرائع کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے این ایچ اے سے کہا کہ وہ اس صوبے میں مسائل کے حل کے لیے ہائی کورٹ کے احکامات کے پیش نظر بلوچستان حکومت سے رابطہ کرے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں سی پیک سے منسلک شاہراہوں کی تعمیر کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ این ایچ اے اپنے منصوبے ڈیش بورڈ میں شامل کرے تاکہ اس حوالے سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اس اعلی سطحی اجلاس میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ ہمیں مستقبل میں وسطی ایشیا کے ممالک تک رسائی کے لیے کم سے کم لمبے راستے کا انتخاب کرنا ہوگا جس کے لیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے۔ اجلاس کو وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سینئر افسران نے مختلف جاری منصوبوں پر بریفنگ دی اور بعض اہم امور سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر