باجوڑ (نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 22 پر ضمنی انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی امیدوار نثار باز جیت گئے، غیر سرکاری غیر حمتی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نثار باز 11ہزار 242 ووٹ لیکر جیت گئے، آزاد امیدوار نجیب اللہ خان 10 ہزار 366 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 22 پر 11 امیدوار میدان میں تھے،91 پولنگ سٹیشن کے غیر حمتی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے کے امیدوار نثار باز 11 ہزار 926 ووٹ لیکر جیت گئے۔آزاد امیدوار نجیب اللہ خان 10 ہزار 622 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ائے ۔جماعت اسلامی کے عابد خان 10 ہزار 593 ووٹ لیکر تیسرے نمبر آئے ۔ صوبے میں حکمران جماعت سنی اتحاد کونسل کے امیدوار سب سے کم ووٹ 7 ہزار 146ووٹ لیکر چوتھے نمبر آئے ہیں۔
پی کے 22 ضمنی انتخاب، اے این پی کے امیدوار نے میدان ما رلیا



