توہین الیکشن کمیشن کیس: غیرحاضری پر سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے. پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل شعیب شاہین کے معاون وکیل کمیشن میں پیش ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ شعیب شاہین اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں ممبر خیبرپختونخوا نے استفسار کیا کیا یہ کیس اہم نہیں کیا آپ کے پاس وکالت کا لائسنس ہے معاون وکیل نے کہا جی میرے پاس وکالت نامہ موجود ہے ڈپٹی ڈائیریکٹر لاءالیکشن کمیشن نے کہا کہ ہائی کورٹ میں عمران خان کے لئے اس کیس میں کوئی حکم امتنا نہیں جنوری میں آخری بار ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی تھی ہائی کورٹ نے حتمی ارڈر پاس کرنے سے روکا تھا لیکن کاروائی کی جا سکتی ہے۔
شعیب شاہین کے معاون وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن جوابدہ کی ورچول حاضری کو یقینی بنا سکتا ہے ممبر نے پوچھا کیا ورچول حاضری ہو سکتی ہے جوابدہ کیا ویڈیو لنک سے حاضری لگوا سکتے ہیں سول کیسز میں تو حاضری ضروری نہیں کرمنل کیس میں حاضری لازمی ہے عمران خان کے معاون وکیل نے کہا کہ قانون شہادت میں آپ ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکتے ہیں کورٹ ورچول حاضری کی اجازت دے سکتی ہے.
الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نے پوچھا کہ فواد چوہدری یا ان کے وکیل کہاں ہیں، جس پر فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری کے معاون وکیل کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ فیصل چوہدری بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں. ممبر کمیشن نے استفسار کیا ہم فواد چوہدری کا وارنٹ نکالیں فواد چوہدری تو جیل میں نہیں ان کا وارنٹ نکالتے ہیں وکیل کی حاضری سے استثنی تو چل جائے گی لیکن فواد چوہدری کہاں ہیں ہم فواد چوہدری کے معاملے پر فیصلہ کرتے ہیں معاون وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کا کیس چل رہا ہے ممبرکمیشن نے کہا کہ ہائی کورٹ میں تو فواد چوہدری کی حاضری ضروری نہیں، کمیشن آزاد ہے، کسی کے ماتحت نہیں بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی گئی ۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر