لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اور محدود اوورز کے فارمیٹس کے ہیڈ کوچز اور کپتانوں پر مشتمل پانچ رکنی نئی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اور محدود اوورز کے فارمیٹ کے لیے دو علیحدہ سلیکشن کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔نئی سلیکشن کمیٹیوں میں وائٹ بال کی ٹیم کی سلیکشن میں مذکورہ فارمیٹ کے کپتان جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں ٹیسٹ کپتان شامل ہوں گے۔ان کمیٹیوں میں محدود اوورز کی ٹیموں کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ٹیسٹ فارمیٹ کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی، محمد یوسف، اسد شفیق اور مذکورہ فارمیٹ کے کپتان شامل ہوں گے۔سلیکشن کمیٹی کے نئے چیف سلیکٹر کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین شکست اور ایونٹ کے پہلے ہی رانڈ سے ٹیم کے اخراج کے بعد ٹیم میں سرجری کا آغاز کیا ہے۔
پی سی بی کا دونوں کوچز اور کپتانوں پر مشتمل پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ



