این ایچ اے کی رواں ماہ مون سون بارشوں کے پیش نظر افسران اور فیلڈ عملے کومستعد رہنے کی ہدایات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طرف سے رواں ماہ جاری مون سون بارشوں کے پیش نظر افسران اور فیلڈ عملے کومستعد رہنے کی ہدایات جاری کر دی ۔ ترجمان این ایچ اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین این ایچ اے شہر یار سلطان نے تمام شاہراہوں پر موجود فیلڈ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔چیئرمین این ایچ اے نے زونل اور ریجن وائز فوکل پرسن تعینات کردئیے۔ چیئرمین این ایچ اے شہر یار سلطان نے کہا کہ شاہراہوں پر موجود این ایچ اے فیلڈ سٹاف کی بروقت موجودگی یقینی بنائی جائے ،شاہراہوں پر ڈیوٹی پر مامور فیلڈ سٹاف سے سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، مون سون کی متوقع شدید بارشوں کے باعث ممکنہ نقصان سے روڈ انفراسٹرکچر کے بچا کے لئے تمام تیاریاں مکمل۔چئیرمین این ایچ اے نے کہا کہ این ایچ اے اپنے روڈ نیٹ ورک کو بارشوں اور سیلاب کی صورتحال میں فعال رکھنے کیلئے پرعزم ہے، شاہراہوں پر ٹریفک کو بحال رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ ترجمان این ایچ اے نے کہا کہ تمام حساس مقامات پر این ایچ اے عملہ اور بنیادی مشینری پہنچا دی گء ہے،لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ بند ہونے والے حساس مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نبردآزما ہونے کی تیار ی مکمل ہے۔ترجمان این ایچ اے نے کہا کہ عملہ چوکس ہے اور مطلوبہ بھاری مشینری حسب ضرورت فی الفور پہنچا دی جائے گی،عوام سے التماس ہے کہ بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر