اسلام آباد (نشینل ٹائمز) سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی و ترقی اویس منظور سمرا نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک فیز ٹو شروع کرنے کے لئے پرعزم ہیں، فیز ٹو کے دوران پاکستان میں نئی ٹیکنالوجیز لانے میں مدد ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تحقیق کو فروغ دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی نے کہا کہ گذشتہ 10برسوں کے دوران سی پیک کے تحت پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری ہوئی، توانائی اور شاہراہوں کے متعدد اہم منصوبے مکمل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک فیز ٹو شروع کرنے کے لئے پرعزم ہیں، فیز ٹو کے تحت پانچ اہم شعبوں میں راہداریاں بنائی جائیں گی، فیز ٹو کے دوران پاکستان میں نئی ٹیکنالوجیز لانے میں مدد ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ زراعت میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کر ائی جائیگی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تحقیق کو فروغ دیا جائے گا۔ اویس منظو ر سمرا نے کہا کہ گوادر اور خصوصی صنعتی زون کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، گوادر سے افغانستان کو بھی تجارت کے بھرپور مواقع میسر ہوں گے۔
پاکستان اور چین سی پیک فیز ٹو شروع کرنے کے لئے پرعزم ہیں، اویس منظور سمرا



