بجلی بلوں میں اضافے کی تحقیقات وزارت توانائی کے حکام اوور بلنگ کے ذمہ دارقرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بجلی بلوں میں اضافے کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں، وزارت توانائی کے حکام اوور بلنگ کے ذمہ دارقرار،لاہور: تحقیقاتی اداروں نے بجلی بلوں میں اضافے کی تحقیقات مکمل کرلیں، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت دیگر اداروں نے بھی اپنی رپورٹ مکمل کرکے وزیراعظم کو ارسال کردی۔ تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ میں وزارت توانائی کے حکام کو اوور بلنگ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور اس میں وزارت توانائی کے حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ میںبتایاگیا ہے کہ وزارت توانائی نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ڈسکوز میں پروریٹا سسٹم لاگو کروایا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ پروریٹا سسٹم کے تحت بلوں میں 200 سے اوپر یونٹس ڈالنے کی رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روزقبل ملک بھرمیں بجلی صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹس شامل کرنے کی شکایات سامنے آئی تھیں جس کے نتیجے میں ان صارفین کے سلیب تبدیل ہوگئے تھے اور ان کے بلوں میں بھاری اضافہ ہوگیاتھاجس پر وزیراعظم شہباز شریف نے سخت نوٹس لیاتھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کے بِلوں میں مصنوعی طور پر اضافی یونٹ شامل کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے عوام کے دشمن افسران و اہلکاروں کو معطل کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعظم شہباز نے ایسے افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کیلئے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کی تھی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کیا تھا۔
وزیر داخلہ کا پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ کیٹیگری میں شامل کرنے پر تشویش کا اظہارکیا تھا۔ پروٹیکٹیڈ صارفین سے زیادتی کا ازالہ کرنا ضروری ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت پروٹیکٹیڈ صارفین کے حوالے سے اہم اجلاس ہواتھاجس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ شریک ہوئے جبکہ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔
ایف آئی اے حکام نے اوور بلنگ کے معاملے پروفاقی وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی تھی۔وفاقی وزیر داخلہ نے پروٹیکٹیڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ کیٹیگری میں شامل کرنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے پروٹیکٹیڈ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے تمام ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز ڈسکوز کے ڈیٹا کو چیک کر کے رپورٹ پیش کریں۔
اجلاس میں محسن نقوی نے بجلی کے پروٹیکٹیڈ صارفین سے اوور بلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے 3 روز میں ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو تمام شواہد جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام شواہد کی جامع رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کی جائے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نارتھ کو پشاور، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد جا کر صورتِ حال کا جائزہ لینے اور ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا تھاکہ پروٹیکٹیڈ صارفین سے زیادتی کا ازالہ کرنا ضروری ہے۔ ایک ایک شواہد کا جائزہ لے کر ذمے داران کا تعین کیا جائے۔ پروٹیکٹیڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹیڈ کیٹگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے جسکی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر