لندن (نیشنل ٹائمز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عامر جمال انگلش کانٹی واروکشائر کے لیے کھیلنے کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔واروکشائرکائونٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عامر جمال کی کمر میں تکلیف کی تشخیص ہوئی ہے۔ عامر جمال کا ئو نٹی کرکٹ کے باقی میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ عامر جمال نے اپریل میں واروکشائر کانٹی کی ٹیم کو جوائن کیا تھا۔واروکشائرکانٹی کے مطابق کمر کی تکلیف کے باعث عامر جمال کے پاس کھیلنے کے بہت کم مواقع دستیاب تھے، عامر جمال صرف 2 کائونٹی اور ایک وٹالٹی بلاسٹ کا میچ کھیل سکے، عامر جمال نے میڈیکل اور اسٹرینتھ اینڈکنڈیشننگ ٹیم کے ساتھ بھرپور محنت کی، بدقسمتی سے عامر جمال اپنے بھرپور ردھم کے ساتھ بولنگ نہیں کرسکے۔ واروکشائرکائو نٹی کا کہنا ہیکہ عامر جمال سے 19 جولائی تک معاہدہ ہوا تھا، ری ہیب پلان کے مطابق عامر جمال معاہدے تک فٹ نہیں ہوسکتے۔عامر جمال کا کہنا ہیکہ یہ انجری مجھے پہلی مرتبہ ہوئی ہے، اسے قبول کرنا میرے لیے بڑا چیلنج ہے، اب میرا تمام تر فوکس مکمل فٹنس حاصل کرنے پر ہے۔
آل رائونڈر عامر جمال انجری کا شکار ہو کر کا ئو نٹی کرکٹ سے باہر ہوگئے



