اسکرین نہیں فنکار کا کام چھوٹا یا بڑا ہوتا ہے‘ ریشم

لاہور (نیشنل ٹائمز) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ اسکرین چھوٹی یا بڑی نہیں ہوتی بلکہ کسی بھی فنکار کا کام چھوٹا یا بڑا ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی پرکشش اور باصلاحیت فنکارہ ریشم نے کہا کہ سلور اسکرین ہو یا منی اسکرین، اصل چیز کام ہوتا ہے۔ اسکرین چھوٹی یا بڑی نہیں ہوتی بلکہ کسی بھی فنکار کا کام چھوٹا یا بڑا ہوتا ہے۔ میں نے بڑی اور چھوٹی اسکرین، دونوں پر ہی کام کیا ہے۔ کام کا طریقہ مختلف ضرور ہوتا ہے مگر دونوں ہی جگہ فنکار اپنی تمام تر فنکارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا جب تک آپ بہترین پرفارمنس نہیں دیں گے، کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں سو فیصد کارکردگی دکھائوں، باقی کام سب نصیب پر چھوڑ دیتی ہوں۔ آج کے دور میں کوئی بھی فنکار مکمل نہیں ہے۔ ہر کوئی کچھ نہ کچھ سیکھ رہا ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر