سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے وفاق، بلوچستان حکومت اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے قاسم سوری کی ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن ٹریبونل فیصلے کے خلاف اپیل پرسماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ہم سوچ رہے ہیں اس کیس میں کیا کریں؟ قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ آپ صرف مجھے سن لیں اور فیصلہ دے دیں۔ اس پر چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کا قاسم سوری سے رابطہ نہیں ہے؟ وکیل نے بتایا کہ جی میرا بالکل قاسم سوری کے ساتھ رابطہ نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ اپنے کلائنٹ کو پکڑ کر تو نہیں لا سکتے، انہیں بتائیں کہ سپریم کورٹ کو ایسے استعمال نہیں ہونے دیں گے، اس پر وکیل نے کہا کہ جو بھی کرنا ہے جلدی سے کر دیں، آپ مجھے حکم دیتے ہیں تو میں کیس چھوڑ دیتا ہوں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ کیا کہ میں اتنے خوبصورت شخص کو کیسے کہہ سکتا ہوں کہ کیس چھوڑ دیں؟ اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ آپ کورٹ سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ آپ ان کو ہمارا پیغام پہنچائیں، وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میرا کوئی رابطہ ہی نہیں ہے، پیغام کیسے بھیجوں؟ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ اسی کے ساتھ چیف جسٹس آف پاکستان نے آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ لکھوانا شروع کر دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ اخباروں میں اشتہار دیا لیکن قاسم سوری نہیں آئے، وکیل نعیم بخاری کا بھی اپنے کلائنٹ سے رابطہ نہیں، وفاقی حکومت، بلوچستان حکومت اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہیں۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت قاسم سوری کی ساری جائیداد کی تفصیل جمع کرائے، وفاقی حکومت اور ایف آئی اے بتائے کہ قاسم سوری کیسے بیرون ملک گئے۔



  تازہ ترین   
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال
صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کی ملاقات، ملکی صورتحال اور خطے کے امور پر مشاورت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر