سستی پیدواری صلاحیت میں اضافے کیلئے کام کریں تاکہ بجلی کی قیمت کو کم کیا جاسکے، وزیر خزانہ کی کے الیکٹرک کو ہدایت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کے الیکٹرک کو سستی بجلی منصوبے تیز کرنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے بات کے الیکٹرک کے ایک وفد سے گفتگو میں کہی جنہوں نے پیر کو یہاں وزیر خزانہ سے ملاقات کی اور حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدوں پر گفتگو کی گئی۔وزیر خزانہ نے کے الیکٹرک وفد سے کہا کہ سستی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے منصوبے تیز کریں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بلوں کی ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ حل کیا جائے گا، کے الیکٹرک کراچی میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے پر توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ سستی پیدواری صلاحیت میں اضافے کیلئے کام کریں تاکہ بجلی کی قیمت کو کم کیا جاسکے۔ کے الیکٹرک کے نمائندوں نے وفاقی وزیر کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ کے الیکٹرک اور حکومت کے درمیان معاہدے نے کئی مسائل کو حل کیا ہے۔بریفنگ میں وفاقی وزیر محمد اورنگزیب کو بتایا گیا کہ کے الیکٹرک بجلی کی پیداوار کو بہتر بنانے کیلئے نئے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔وفد نے وزیر خزانہ کے سامنے پوسٹ آفس میں جمع بجلی بلوں کا مسئلہ اٹھایا، وزیر خزانہ نے ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر نے ہدایات کی کہ کے الیکٹرک کراچی میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ معاہدوں نے کئی مسائل کو حل کیا تھا۔کے الیکٹرک اب بجلی مکس کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر