لیاری ایکسپریس وے سے متعلق وزیراعظم کو غلط بریفنگ دی گئی، مصطفی کمال

کراچی ( نیشنل ٹائمز )ایم کیو ایم رہنما اور سابق مئیر مصطفی کمال نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کیلیے کھولنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو غلط بریفنگ دی گئی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے شہر کی لائٹ ٹریفک کیلئے ڈیزائن کی گئی تھی، لیاری ایکسپریس وے پر ہیوی ٹریفک کی اجازت دینے سے اسے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اس حوالے سے غلط بریفنگ دی گئی ہے شہر کے ہیوی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے ناردرن بائی پاس کے ٹریکس کو ڈبل اور اس میں توسیع کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیوی ٹریفک کی شہر کی شاہراہوں پر آمدورفت بند کرکے اسے ناردرن بائی پاس پر منتقل کیا جائے وزیراعظم شہبازشریف اس حوالے سے فی الفور نوٹس لیں۔ یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے لیاری ایکسریس وے کو کارگو کیلیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بندرگاہوں پر اسکیننگ کی جدید مشینری کی جلد تنصیب یقینی بنائی جائے، بندرگاہوں کی استعداد سے فائدہ اٹھانے کیلیے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کیے جائیں، لیاری ایکسپریس وے کو کارگو ٹریفک کیلیے 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے، سامان ترسیل مزید بہتر بنانے کیلیے ملیر ایکسپریس وے کو بندرگاہ سے جوڑا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر