لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی قومی ٹیم کے کوچز سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود شامل تھے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے سابق کھلاڑیوں سے مشورے اور مشاورت کا آغاز کر دیاہے اور اس سلسلے میں پیر کو اہم بیٹھک ہوئی ۔ ملاقات میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات زیر بحث آئیں۔ کوچز کی تجاویز کی روشنی میں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں تبدیلیاں کی جائے گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ بھی کوچز اور سابق کرکٹرز کی رائے کے بعد کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی سے ملاقات کرنے والوں میں سابق کرکٹر انتخاب عالم، سلیم الطاف، شفیق پاپا، اظہر خان ، اقبال قاسم، ہارون رشید، اعجاز احمد، محمد سمیع، سرفراز احمد ، عبدالروف ، وجاہت اللہ واسطی، یاسر شاہ، یاسر حمید ، سلمان بٹ سمیت دیگر کرکٹرز شامل تھے ۔سابق کرکٹرز چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کی بہتری کے لیے تجاویز دے رہے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے سابق کرکٹرز کو مدعو کیا ۔
قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کوچز اور سابق کرکٹرز کی رائے کے بعد کیا جائے گا، ذرائع



