اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان، ایران اور ترکیہ کے درمیان ٹرین آپریشن بحالی کے حوالے سے اعلی سطح کا ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا، جو کہ اسلام آباد، تہران اور استنبول ٹرین بحالی ہے۔تینوں ممالک کی تجارتی برادریوں کے مطالبے پر ٹرین چلائی جارہی ہے، اس ٹرین آپریشن سے ریلوے کو مالی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، یہ کنٹینرز ٹرین ترکی سے 6 ہزار 5 سو کلومیٹر کا سفر کرے گی۔ٹرین ترکی سے 12 روز میں ایران پہنچا کرے گی، کنٹینرز کو ایران کی مال بردار بوگیوں سے پاکستانی ٹرین میں منتقل کیا جائے گا جس کے بعد کسٹم کا عملہ ان کنٹینرز کی کسٹم کلیئرنس کرے گا، پھر اس آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کو مختلف شہروں کی جانب بھجوا دیا جائے گا۔



