غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے 9ماہ مکمل ہوگئے، 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے 38ہزار 153فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مغربی علاقوں پر اسرائیلی بم باری سے کم ازکم 20فلسطینی شہید ہوئے ہیں، الزوایدہ میں واقع ایک مکان پر اسرائیلی بم باری سے 6فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقوں میں بھی شیلنگ کی ہے، شجاعیہ کے علاقے میں بھی شدید لڑائی جاری ہے، اسرائیلی حملوں کے باعث کئی خاندان محصور ہو گئے، اسرائیلی حملوں سے 24گھنٹوں میں مزید 55فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے 38ہزار 153فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 87ہزار 828فلسطینی زخمی ہوئے۔
غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت کے 9ماہ مکمل، 38ہزار سے زائد فلسطینی شہید



