میانوالی پولیس کی پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے گھر چھاپے کی تردید

میانوالی (نیشنل ٹائمز )میانوالی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے گھر پر چھاپے کی تردید کی ہے ۔ میانوالی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر خبر وائرل ہے کہ ڈسٹرکٹ میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے گھر پر ریڈ کیا۔انہوں نے کہا کہ میانوالی پولیس اپوزیشن لیڈر کے گھر پر ریڈ اور چھاپے کی مکمل تردید کرتی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے سوگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمہ نمبر 349/23 میں وارنٹ جاری کیے تھے جس کی تعمیل کے لیے اے ایس آئی فیصل تھانہ سٹی میانوالی گئے ہیں تاہم کسی قسم کی گرفتاری کے لیے ان پر ریڈ نہیں کی گئی۔ قبل ازیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر عمر ایوب نے اپنے پیغام میں کہا کہ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور میانوالی پولیس اور اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں چند منٹ پہلے مجھے گرفتار کرنے کے لیے میرے اسلام آباد کے گھر گئیں۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر