ٹانک: اغوا کاروں نے مزید 4 مزدوروں کو بھی چھوڑ دیا

ٹانک (نیشنل ٹائمز) خیبر پختوانخوا کے ضلع ٹانک سے اغوا کیے گئے مزید 4 مغوی مزدوروں کو بھی اغوا کاروں نے چھوڑ دیا۔ تفصیل کے مطابق 28 جون کو 13 مزدوروں کو گاں تتور سے ٹاور پر کام کے دوران اغوا کیا گیا تھا اور اسی روز اغوا کاروں نے 9 مزدوروں کو رہا کردیا تھا اور چار کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ڈی پی او عبدالسلام خالد نے بتایا تھا کہ ٹانک کے گاں تتور میں مزدور 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر کام کررہے تھے نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا جہاں اغوا کیے گئے تمام 13 مزدوروں کا تعلق پنجاب سے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بعد میں پولیس نے 9 مزدوروں کو بازیاب کرا لیا تھا جبکہ مزید 4 کی تلاش جاری ہے۔اس واقعے کے بعد 20 دن بعد آج اغوا کاروں نے بقیہ چاروں مزدوروں کو چھوڑ دیا۔مزدوروں کو گاں جندر کے قریب چھوڑ کر مسلح افراد فرار ہو گئے۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر