لاپتہ افراد کے بل پر عمران خان نے سٹینڈ لیا، فروغ نسیم نے آپبارہ میں میری حاضری لگوادی، شیریں مزاری کا انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ لاپتہ افراد کے بل پر عمران خان نے سٹینڈ لیا اور وزیرقانون فروغ نسیم کو بل پارلیمان میں لانے کی ہدایات کی تو فروغ نسیم نے آپبارہ میں میری حاضری لگوادی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے 9 مئی کی کوئی پلاننگ نہیں تھی لیکن لگتا ہے کہ دوسری طرف پوری پلاننگ ہوئی ہوگی، ایک مشترکہ دوست کے ذریعے رابطہ کیا گیا، میری بیٹی کو فون آیا کہ اپنی ماں سے کہو پی ٹی آئی چھوڑ دے اور 9 مئی کی مذمت کرے تو ہم اسے چھوڑ دیں گے، ورنہ بھر دوسرے مسنگ پرسنز کے ساتھ اپنی ماں کا کیس بھی لڑتی رہنا۔ ایک سوال کے جواب میں شیریں مزاری نے کہا کہ ان لوگوں نے ابھی تک عمران خان کو سمجھا ہی نہیں، انہوں نے کوئی چیز چھوڑی؟ عمران خان کی شادی تک کو متنازع بنا دیا، طاقتور لوگوں کا خیال تھا کہ عمران خان بھی نواز شریف اور آصف زرداری جیسا ہے مگر انہوں نے عمران خان کو مس ریڈ کیا، عمران خان نہ تو نوازشریف کی طرح کا ہے اور نہ ہی زرداری کی طرح کا کہ گھٹنے ٹیک دے گا۔انہوں نے کہا جنرل باجوہ کے ساتھ میرے کئی ایشوز پر اختلافات تھے جس کی وجہ سے مجھے کئی میٹنگز میں نہیں بلایا جاتا لیکن عمران خان مجھے میٹنگز میں بلاتے اور سپورٹ کرتے تھے، پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد عمران خان کو معذرت کا میسج کیا اور کہا کہ میں مجبور تھی، عمران خان نے جواب دیا، میں سمجھ سکتا ہوں اپنا خیال رکھو۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر