سکیورٹی خدشات،پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت منسوخ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو آج (ہفتہ کو ) اسلام آباد میں جلسے کی اجازت منسوخ کردی ۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو پشاور روڈ ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اب انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات اور دہشت گردی کے سبب اجازت نامہ منسوخ کردیا ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات محرم الحرام اور دیگر سکیورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہواجس میں سکیورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی جبکہ سیاسی جماعت کا کوئی بھی نمائندہ دعوت کے باوجود اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کو بھی جائزہ لیا گیا اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا۔چیف کمشنر اسلام آباد نے درخواستوں، سکیورٹی کی موجودہ صورت حال، محرم الحرام کی آمد اور سکیورٹی خدشات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں جلسے کا این او سی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے، اسلام اباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔۔



  تازہ ترین   
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر